ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بزنس مین پینل کی فتح جعلی ،قانونی چارہ جوئی کی جائےگی‘ افتخار علی ملک

لاہور( کامرس ڈیسک) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے مرکزی چیئرمین افتخار علی ملک نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سالانہ انتخابات میں بزنس مین پینل (بی ایم پی) کی فتح کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم پی کو ایف پی سی سی آئی سے ہٹانے اور تاجر برادری کی حقیقی قیادت کی بحالی کے لئے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ ایک بیان میں افتخار علی ملک نے کہا کہ اب یہ کھلا کھلا راز ہے کہ فیڈریشن کے الیکشن میں بزنس مین پینل کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھااور انہیں غیر قانونی و جعلی مینڈیٹ غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی وجہ سے حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی میں بی ایم پی کے قانونی وجود کو تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ ان کے پاس اس بات کے تمام ثبوت موجود ہیں کہ بی ایم پی کے امیدوار کے حق میں 26 بوگس ووٹ ڈالے گئے تھے اور ان 26 بوگس ووٹوں کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے لہٰذایوبی جی نے اپنے ممبران اور حامیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قائمہ کمیٹی کے لئے درخواست نہ دیں اور اگر انہیں کوئی پیشکش کی جائے تو اسے رد کردیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*