ایران میں حکومت مخالف مظاہرے جاری،فائرنگ سے متعدد مظاہرین زخمی

تہران (م ڈ)ایران میں حکومت کی طرف سے یوکرین کا مسافر جہاز مارگرائے جانے کی غلطی تسلیم کرنے بعد ملک میں حکومت کے خلاف تیسرے روز مظاہرے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد نے ایرانی رجیم کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی طرف سے پرتشدد حربے استعمال کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی کارکنوں کی طرف سے سوشل میڈیا مظاہروں حکومت مخالف ریلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں مظاہرین کو حکومت کے خلاف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوز میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مظاہرین پرلاٹھی چارج کرتے اوران پرآنسوگیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتے دکھایا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں میں جامعات کے طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ایرانی قیادت کو قتل کرکے ان کی جگہ ملاﺅں کو اقتدار سونپنے کے خلاف نعرے لگائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*