مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنا نے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،آرمی چیف

کوئٹہ(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ایف سی نے پولیس کے ہمراہ کوئٹہ دھماکے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔جمعہ کی شب ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں دھماکے کے بعد ایف سی بلوچستان کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس کے ساتھ علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیادھماکے میں شہید ہونے والوں اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اور سول انتظامیہ کو ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ مسجد میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*