حکومت اور سیکیورٹی فورسز عوام اور ملک کا تحفظ کر نا جانتی ہیں،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(این این آئی)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز عوام اور ملک کا تحفظ کرنا جانتی ہیں،کوئٹہ میں 15افراد جاں بحق جبکہ 19زخمی ہوئے دھماکہ خود کش ہوسکتا ہے ،پاک افغان سرحد پر بارڈر لگانے کا کام مکمل ہونے سے ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی۔ یہ بات انہو ں نے جمعہ کی رات کوئٹہ میں مسجد میں دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کا ساتھ دیں اور مشکوک لوگوں پر نظر رکھیں پاک افغان باڈر پر بارڈ لگانے کا کام جاری ہے جس کی تکمیل سے دہشت گردی میں کمی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناکام نہیں ہے دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے دشمن کو بلوچستان اورپاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھا رہا اور وہ پرامن ماحول کوخراب کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس قسم کے حملوں سے نہ ڈرے ہیں اور نہ خوفزدہ ہونے والے ہیںحکومت اور سیکورٹی فورسز میدان میں ہیں اور عوام و ملک کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں میرضیاءلانگو نے کہا کہ مسجد دھماکہ خود کش ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*