انصاف کی فراہمی ہر شخص کا حق ہے،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

گوادر(خ ن)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف کی فرہمی ہر شخص کا حق ہے فوری انصاف کی فراہمی عدلیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں عدالت بڑی ہو یا چھوٹی اصل مسئلہ انصاف کی سستے اور بروقت فو ری کا حصول کی فراہمی کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے دن کورٹ کمپلکس میں گوادر بار سمیت کیچ اور پنجگور کے وکلاءسے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی سمیت فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیئے بنچ اور بار کا کر دار اہم ہوتا ہے بلوچستان کی اعلیٰ عد لیہ او ر ضلعی عدالتیں لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی میں مدد ملے سکے ۔اس موقع پر گوادر بار کے صدر آ صف رحیم ایڈ وکیٹ نے سپاسنامہ بھی پیش کیا۔اوراپنے مسائل مشکلات سے متعلق چیف جسٹس بلوچستان کو آگاہ کیاجسٹس کا کہنا تھا کہ بار اور وکلاءکو درپیش مسائل کا حل بلوچستان ہائی کورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بار کے موثر تعاون کے بغیر سائلین کو معیاری انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔چیف جسٹس بلو چستان نے کہاکہ وکلا ءکو درپیش حل طلب مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا علاوہ ازیں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل لاک اپ کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر جسٹس ہاشم کاکٹر،جسٹس نذیر احمد لانگو،جسٹس روزی خان بڑیچ،جسٹس حمید بلو چ،رجسٹرار بلو چستان ہائی کورٹ راشد محمود،انسپیکشن جج عبدالقیوم لہڑی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر ہمایوں کمشنر مکران طارق قمر بھی اس موقع ان کے ہمراہ تھے اس سے قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ گوادر کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر پو لیس کے چاک و چوبند دستے نے ان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا۔دریں اثناءچیف جسٹس نے ضلعی عدالتوں اور ان کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کو زیر التواءمقدمات کو فوری نمٹانے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہا¶س کے زیر تعمیر بلڈنگ اور ڈسٹرکٹ جیل کی زیر تعمیر چاردیواری کا بھی دورہ کیا اور کام کے معیا ر کا جائزہ لیا اس موقع پر ایکسن مواصلات و تعمیرات ثناءاللہ بلوچ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے گوادر بیچ لائبریری بھی کا افتتاح کیا۔جبکہ گوادر کے ماہی گیروں اور زمینداروں کے ایک نمائندہ وفد نے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ سے الگ الگ ملاقاتیںکی اور اینے مسائل و،مشکلات سے متعلق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو آگاہ کیا.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*