اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ اور روز گار ملے گا،وزیر اعظم

نوشہرہ( آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ اور روز گار ملے گا، اس سے نوشہرہ کے لوگوں کوفائدہ ہوگا، ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرناہے، شیخ رشید احمد نے ریلوے کا خسارہ کم کیا ، ساری دنیا میں فریٹ کیلئے ٹرین کو استعمال کیا جاتاہے،ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور ٹرین8 گھنے میں پہنچے گی ،ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا خسارہ کم کریں گے،قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے کہ قبضہ گروپوں سے کتنا پیشہ بچایا ہے، عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لے کر جائیں گے۔ ،نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سے 40 انڈسٹریاں چلیں گی روز گار کے مواقع پیداہونگے ‘ ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘ عوام بنیادی اشیاءیوٹیلٹی سٹورزسے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو اضاخیل ڈرائی پورٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ نوشہرہ کے عوام باشعور ہیں اس لئے پی ٹی آئی کو بار بار منتخب کرتے ہیں۔ ڈرائی پورٹ سے تجارت میں اضافہ اور روز گار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائی پورٹ سے نوشہرہ کے لوگوں کوفائدہ ہوگا۔70 سالہ تاریخ میں کبھی ریلوے پر پیشہ خرچ نہیں کیا گیا ۔ پاکستان میں جو ریلوے ٹریک انگریز چھوڑ گیا اس سے بھی کم ہو گئے ہیں ۔ پاکستان میں جو حکومتیں آئیں وہ صرف ایلیٹ کلاس کیلئے تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے حالات بگڑتے گئے اور پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔ ایم ایل ون پاکستان ریلویز میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی۔ ریلوے پر سرمایہ کاری نہیں کی گئی اسی وجہ سے ریلوے کا برا حال ہے ملک میں سرکاری اداروں کی کارکردگی آہستہ آہستہ خراب ہو گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ریلوے کو اب پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مقابلہ کرناہے ۔ شیخ رشید احمد نے ریلوے کا خسارہ کم کیا ۔ ساری دنیا میں فریٹ کیلئے ٹرین کو استعمال کیا جاتاہے ۔ ایم ایل ون کے بعد کراچی سے پشاور ٹرین8 گھنے میں پہنچے گی ۔ ریلوے ٹیکنالوجی میں چین سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات بدرجہ خراب ہوتے رہے ‘ ریلوے مزدور اور انجینئر کو کہتا ہوں کہ حکومت کوئی سفارش نہیں لائے گی ‘کوئی بھی کرپشن کرے کمپلین پورٹل پر شکایت درج کرائیں کرپشن کرنے والے کے خلاف شکایت پر ایکشن لینا میرا کام ہے ۔ ریلوے کی زمینوں کو کمرشل کریں گے اور ریلوے کا شارہ کم کریں گے ۔ اربوں روپے کی سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرایا ہے ۔ قوم کو اگلے ہفتے بتائیں گے کہ قبضہ گروپوں سے کتنا پیشہ بچایا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانا ہے ۔ عام آدمی کی سواری ریلوے کو اوپر لے کر جائیں گے۔ ریلوے اسٹیشن پر خواتین کیلئے اسٹالز بنائے ہیں ‘ ہماری ساری پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے ہیں‘ احساس پروگرام میں ہم نے 190 ارب روپے رکھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں‘ انہیں ہنر سکھائیں گے اور انہیں سکالر شپ دے رہے ہیں‘ صحت کارڈ کے ذریعے غریب طبقہ علاج کرا سکتا ہے ‘50 لاکھ گھر بنا رہے ہیں جو عام آدمی قسطوں پر خرید سکتا ہے‘ نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام سے 40 انڈسٹریاں چلیں گی‘40 انڈسٹریاں چلیں گی تو روز گار کے مواقع پیداہونگے ‘ ملک میں بند ہونے والی انڈسٹریز کیلئے اقدامات کر رہے ہیں‘ عوام بنیادی اشیاءیوٹیلٹی سٹورزسے سستی قیمت پر لے سکتے ہیں‘ احساس پروگرام سے نچلے طبقے کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے‘ پاکستان جس کیلئے بنا تھا 2020 میں وہ عظیم قوم بن کر دکھائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*