مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناایک ہزار روپے سستا ہوگیا

Gold

کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوناایک ہزار روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکی کمی سے1545ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کی کمی سے89500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 76732روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*