فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلئے کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

Javed Miandad

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان و کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلئے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*