شوبز ” میٹھا زہر “ ہے ،عروج میں ہی شادی کر کے اسے خیر باد کہہ دینا چاہیے ‘ زارا اکبر

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ جو لڑکیاں شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا سے متاثر ہو کر اس طرف آتی ہے حقیقت میں یہ ” میٹھا زہر “ ہے ،میں شوبز میں آنے والی لڑکیوں کو یہی مشورہ دوںگی کہ بروقت کوئی اچھا انسان دیکھ کر شادی کر کے اسے خیر باد کہہ دیں ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ شوبزمیں کچھ نہیں بلکہ صرف کانٹے ہیں ،جب آپ پر عروج ہوتا ہے تو آپ کے پرستاراور آپ کے دوست آگے پیچھے ہوتے ہیں لیکن جب یہ عروج زوال میں بدل جاتا ہے اور آپ کی عمر ڈھلنے لگتی ہے وہی لوگ جو گھنٹوں آپ کے آگے پیچھے رہتے ہیں وہ آپ کا ساتھ چھوڑدیتے ہیں اور اس وقت صرف خدا کی ذات اور بہن بھائی رہ جاتے ہیں ۔ زارا اکبر نے مزید کہا کہ میرہ مشورہ ہے کہ عروج کے زمانے میںہی اسے خیر باد کہہ کر حقیقی زندگی گزارنے کےلئے شادی کر لینی چاہیے ۔اس کے ساتھ فنکاروںکو چاہیے کہ وہ اس پروفیشن کے ساتھ اپنا کوئی کاروبار بھی کریں تاکہ اس شعبے کو چھوڑنے کے بعد مستحکم زندگی گزار سکیں ۔انہوںنے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو میرے کام کو پسند کرتے ہیں او رمیری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*