حکومت بات چیت کے ذریعے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے‘لاہور چےمبر

لاہور(کامرس ڈیسک) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بات چیت کے ذریعے گڈز ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرے اور ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے کیونکہ تجارتی اشیاء، خام مال اور اشیائے خورد و نوش کی آمد و رفت رکنے سے صورتحال خراب ہورہی ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ا±جرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں، برآمدی مال پھنس جانے کی وجہ سے برآمدات کو بھاری نقصان ہورہا ہے جو پہلے ہی کم ہورہی ہیں جبکہ جلد خراب ہوجانے والی اشیاءتباہ ہورہی ہیں جس سے تاجروں کو بھاری مالی خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ محمد بن قاسم پر کنٹینرز رکھنے کی جگہ ختم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے مزید مال کی آمد بھی رک گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بند ہونے سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی تک نہ پہنچ پائیں تو آرڈر منسوخی کے چانسز بڑھ جائیں گے، برآمدات میں مزید کمی واقع ہوگی ،پاکستان عالمی منڈی میں اپنا مزید حصہ کھودے گا اور ایکسپورٹرز کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری اداروں کو اس انتہائی سنگین صورتحال پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا تشویشناک اور جان بوجھ کر معیشت کو بھاری نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ گڈز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کرکے ہڑتال فوری طور پر ختم کرائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*