حسد بہت بری چیز ہے ، اسے دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے ‘ریما

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ ہمیشہ دوسروں کو عزت و احترام دیا ہے اور بدلے میں مجھے بھی عزت واحترام ہی ملا ہے،حسد کو دشمنی میںنہیں بدلنا چاہیے بلکہ اس عادت کو جتنی جلدی ترک کر دیا جائے انسان کے لئے اتنا ہی بہتر ہوتا ہے ،ہروقت پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے دعا گو رہتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہاکہ انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور یقینا مجھ سے بھی غلطیاں ہوئی ہوں گی لیکن میں نے وقت کے ساتھ سیکھا ہے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ دوسروں سے عزت و احترام سے پیش آﺅں اوراس کے رد عمل میں آپ کوبھی اسی طرح کا عزت و احترام ملتاہے ۔ گزرتے وقت کے ساتھ میرے اندر بڑ تبدیلی آئی ہے اور میرے خیال میں ہر انسان کے ساتھ یہ عمل ہوتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*