برٹش اوپن جونیئر اسکواش ٹائٹل جیتنے والے محمد حمزہ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کو8 سال بعد برٹش اوپن جونئیر اسکواش کا چیمپئن بنوانے والے محمد حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیمپئن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ حمزہ خان نے کہاہے کہ انتھک محنت کے بدولت ملک کا نام روشن کیا ، مزید انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی بھر پور تیاری کروں گا ،ٹائٹل جیتنے میں کوچزنے بھر پور تیاری کروائی ، دنیا میں ملک کانام روشن کرنا بڑا اعزاز ہے،والدین اور قوم کی دعاﺅں کے باعث کامیابی ملی ہے ،ٹور نا منٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی ، کوچز ز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی، کامیابی پر اللہ تعالی کا شکرگزار ہوں ۔تفصیلات کے مطابق ویلکم برٹش جونئیر چیمپئن ویلکم! وطن واپسی پر قوم نے حمزہ خان کیلئے پلکیں بچھادیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر مداحوں اور آفیشلز نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ حمزہ کو ہار پہنائے گئے اور پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔منیجر حسین اودھوانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دیئے۔حمزہ خان نے برمنگھم میں انگلش کھلاڑی کو ہرایا، اور برٹش اوپن جونیئر میں انڈر ففٹین کیٹگری کا ٹائٹل جیتا۔وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ خان نے کہاکہ ٹورنامنٹ کیلئے بہت زیادہ محنت کی تھی،کوچزز نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔انہوںنے کہاکہ ٹیم انتظامیہ نے ہمارے ساتھ بہت محنت کی، والدین اور قوم کی دعاﺅں کے باعث کامیابی ملی۔وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے کہاکہ حمزہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،دیگر کھلاڑیوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ،میڈیا نے کھلاڑیوں کو بہت سراہا۔انہوںنے کہاکہ جونیئر سکواش میں میڈل جیتنے سے سنہری دور واپس آئے گا۔انہوںنے کہاکہ لڑکوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان میں بہے زیادہ ٹیلنٹ ہے۔ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ آمنہ عمران نے کہا کہ حمزہ اور باقی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتی ہوں،ٹیلنٹ ہنٹ کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس بی کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرے گی،بچوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔انہوںنے کہاکہ مستقبل کے جان شیر اور جہانگیر تیار ہو رہے ہیں ۔برٹش جونئیر سکواش پلئیرز نور زمان نے کہاکہ میں نے کوشش کی جیتنے کی مگر منٹلی میں کور نہ کر سکا ،پورا عزم تھا جیت کا مگر میں ہمت ہار گیا تھا ، بہت پریشر لینے کی وجہ سے گیم متاثر ہوئی۔واضح رہے کہ حمزہ خان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چمپئن شپ میں 8 سال بعد پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتا اورفائنل میں انگلینڈ کے یوسف شیخ کو 16 منٹ میں 4-11 ، 3-11 اور 7-11 سے شکست دیدی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*