فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ‘ سید نور

لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر ہدایتکارسید نور نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری کی مکمل بحالی کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کےلئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی ،نیک نیتی سے بھرپورمحنت کی جائے اللہ تعالیٰ عروج سے بھی نوازے گا ۔ ایک انٹر ویو میں سید نور نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری سے وابستگی رکھنے والا ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ اسے ترقی ملے لیکن میرے خیال میں اس کےلئے انفرادی کے ساتھ اجتماعی کاوشیںناگزیر ہے ۔ سب سے پہلے ہمیں اپنے مسائل کے اسباب سے آگاہی اور ان کے تدارک کےلئے تجاویز مرتب کرنا ہوں گی ۔ اس کے بعد جو کام ہمارے کرنے کے ہیں اسے کیا جانا چاہیے اور جو ذمہ داری حکومت کی بنتی ہے اس سے بھی بات ہونی چاہیے اور یقینا ان اقدامات سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*