عدنان صدیقی کی آواز میں’ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے“سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار عدنان صدیقی کی آواز میں گایا ملی نغمہ’ سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔عدنان صدیقی کا ویسے تو اداکاری میں کوئی ثانی نہیں لیکن ان دنوں وہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں شہوار کے کردار کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اداکاری کی دنیا کے اس خوش مزاج شخص نے اپنے اندر اداکاری کے ساتھ گلوکار کا فن بھی چھپا رکھا ہے۔عدنان صدیقی کی اب تک بانسری سے بہت سے نغموں اور گیت گانے کی ویڈیو سامنے آچکی ہیں تاہم اب اداکار کی مشہور نغمہ ’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ مقبول ہورہی ہے۔عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی جس میں وہ نجی ٹی وی کے شو ’مذاق رات‘ میں ہارمونیئم بجاتے ہوئے ملی نغمہ ’ سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘ گا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں یہ بھی کہا کہ جب بھی یہ گیت سنتے ہیں تو سرزمینِ پاکستان سے پر آپ کا فخر بڑھ جاتا ہے، اللہ ہمارے ملک کو ہمیشہ آباد رکھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*