امریکی صدر نے پاکستان کیلئے فوجی تربیتی پروگرام بحالی کی توثیق کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام (آئی ایم ای ٹی) بحال کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ‘مشترکہ ترجیحات کے لیے عسکری سطح پر تعاون کو فروغ دینے اور امریکا کی قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیتی پروگرام بحال کرنے کی توثیق کردی ہے۔’تاہم ان کا کہنا تھا کہ ‘مجموعی طور پر پاکستان کی فوجی امداد معطل رہے گی۔’

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*