تازہ ترین

2020میںایک ارب 29کروڑ اسمارٹ فونزفروخت ہوئے‘ رپورٹ

Smart_Phones_Cell

لاہور( کامرس ڈیسک )کورونا وائرس کی وبا ءنے 2020 میں اسمارٹ فونز کی صنعت کو بھی بری طرح متاثر کیا، 2019 کے مقابلے میں 2020ءمیںاسمارٹ فونز کی فروخت میں 5.9 فیصد کمی ہوئی ، ایپل 2020 کی آخری سہ ماہی میں سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے اسمارٹ فون کی فروخت میں 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران 22 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ایپل نے آئی فون 12 کی شکل میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سہولت رکھنے والا والے نئے ماڈل کو بہت پسند کیا گیاہے، گزشتہ سال چین میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی طلب میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں ایپل کے اسمارٹ فونز کی فروخت 9 کروڑ سے زائد فونز تک پہنچ گئی جو کسی بھی سہ ماہی میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہے، اس عرصے میں ایپل کا موبائل فون کی فروخت کے حوالے سے عالمی مارکیٹ میں حصہ 23.4 فیصد رہا۔ماہرین کے مطابق چین میں اگرچہ اب بھی ہواوے کی طلب موجود ہے لیکن اس کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق نہیں تھی، ایپل نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ہواوے کی مارکیٹ کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی میں سالانہ چھٹیوں کے دوران ایپل کی آمدنی پہلی مرتبہ 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں ایپل فونز کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چین کی شہری آبادی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 3 اسمارٹ فونز میں سے 2 ایپل کے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*