چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کرکٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔چیئرمین پی بی بی احسان مانی نے وسیم خان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کرکٹ کمیٹی سے دستبردار ہو گئے ہیں، اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین سابق کرکٹر ہو گا۔احسان مانی نے کہاکہ کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کا اعلان جنوری کے اوائل تک کر دیا جائے گا، کرکٹ کمیٹی آزادانہ ہوگی اور اس کی الگ اہمیت ہو گی۔علاوہ ازیں احسان مانی نے بتایا کہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے معاہدے میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ مدثر نذرکا معاہدہ مئی میں ختم ہوگا، ہم ان کی خدمات کے معترف ہیں لیکن وہ مستقبل میں کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*