پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا

کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) پیر 9 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائےگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز ملائیشیا میں کھیلی جائے گی، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر، دوسرا 12 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جس کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 17 دسمبر سے شروع ہو گی، ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*