کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ

کراچی(کامرس ڈیسک) انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.23 سے بڑھ کر 155.30 روہے پر فروخت ہورہا ہے۔یاد رہے گزشتہ جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے مزید اضافہ ہوا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.60 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.35 روپے میں فروخت ہوا۔رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 30 پیسے کمی ہوئی ہے۔2019 کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*