پاک سری لنکاٹیسٹ سیریز ،لنکن ٹیم 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کےلئے 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کریگا، سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں 8دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا اور آخری ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے ۔سرنگا لکمل دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم میں شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*