پاکستانی ٹیم (آج) آسٹریلیا سے وطن روانہ ہوگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم (آج)بدھ کو آسٹریلیا سے وطن واپسی کے لیے سفر شروع کرے گی۔زرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گیں جبکہ لاہور پہنچنے پر ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس کریں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان سات دسمبر کو متوقع ہے، ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کرکٹرز 8 دسمبر کو راولپنڈی میں اکٹھے ہوں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پنک بال ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اننگز اور 48 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*