نیب کی فرزانہ راجہ اور دیگر کےخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنےکی منظوری

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق چئیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری د یدی ،ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پراشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے،جس سے قومی خزانے کوتقریبا 1.46ارب روپے کا نقصان پہنچا، اجلاس میںشہباز شریف،بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ ،نثار احمدکھوڑو، رانا ثنا ءاللہ خان رکن قومی اسمبلی ،آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق سمیت 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکا? نٹبلٹی نیب ،ڈی جی آپریشن نیب اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے (6) ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںبریگیڈئیر( ر) سکند ر جاویداور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر©© صاف پانی پروگرام کے ٹھیکے غیر قانونی اور غیرشفاف طو پر دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںفرزانہ راجہ سابق چئیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پراشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوتقریبا 1.46ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںڈین گناربجارنے اینڈرسن، عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز یونیکو پرائیویٹ لمیٹداور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے 19کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںعلی احمد ل±نڈ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر سندھ کی مقامی حکومتوں میںتقریبا 13000افرادغیرقانونی طور پربھرتی کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںمحمد اسمٰعیل گجرسابق رکن صوبائی اسمبلی/چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرغیرقانونی طور پر سیٹلائٹ ٹا?ن کوئٹہ میں مختلف رفاعی پلاٹس سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو1کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںعلی گل کرد،ڈائریکٹر جنرل محکمہ خزانہ کوئٹہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کاالزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 3انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔جن میں نثار احمدکھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر ، سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگراورمحمد طفیل قاضی سابق اکا?نٹنٹ پاکستانی سفارتخانہ صوفیہ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میںشہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ بہاولپور ، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران واہلکاران اور دیگر، نثار احمدکھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر ، رانا ثنا ئ اللہ خان رکن قومی اسمبلی ،آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق ،عبد الر?ف کھوسو ،سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر، محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی رحیم یار خان، محمد اکرا م اسلم، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے افسران و اہلکاران اور دیگر،چوہدری مسعود احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،فیصل مختار شیخ سابق ضلعی ناظم ملتان اور دیگر،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویڑن کے افسران واہلکاران اور دیگر، عبد الرزاق میمن اور دیگر، کینٹ ویو ہا?سنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے مالکان /ڈویلپرز، شیخ فرید سابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن گجرانوالا، قاسم ،اے ڈی آئی، اینٹی کرپشن ،سیالکوٹ اور دیگر، ، روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران و اہلکاران اور دیگر،عبدالحق محکمہ ریونیو نو شہرو فیرور کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میسرز سوک سنٹرکمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران،وزارت تجارت کے اہلکاران اور دیگر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی انتظامیہ ، افسران و اہلکاران اور دیگر،پنجاب سلور لینڈبائیو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ ،افسران و اہلکاران اور دیگر، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی انتظامیہ ،افسران و اہلکاران اور دیگر ،ظفر علی لغاری سابق وزیر ریلوے اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے دبئی میں پاکستانیوں کی تقریبا 1.1ٹریلین روپے کی رقوم ڈیکلئیر کئے بغیر ٹرانسفر کرنے کے الزام کی انکوائری کو قانو ن کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ ،افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ورکرز ویلفئیر بورڈ پنجاب کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے بور ڈ آ ف ریو نیو کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ڈاکٹر حفیظ اللہ سابق وائس چانسلر خیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،ڈاکٹر فضل ِ معبود سابق رجسٹرارخیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،اور دیگر کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے گورنر /چانسلر خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے چیف منسٹر سیکرٹیریٹ خیبر پختونخواہ کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کے سلسہ میںسرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے آڈیٹر جنرل آف سے سپیشل آڈٹ کروانے کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نےٹی ایم اے ٹا?ن ون پشاور کے افسران و اہلکاران اوردیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کاروائی کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے سید ناصر علی شاہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کوکاروائی کے لئے کنٹونمنٹ بورڈکوئٹہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے انیتہ عرفان بشیر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق کاروائی کے لئے اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کواپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ25 ماہ میں 73 ا رب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طو ر پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ”نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان “ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے۔نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ چئرمین نیب نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1270 بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباََ 910 ارب روپے ہے۔ چئیرمین نیب نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نظر سے دیکھتا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کےلئے چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب کے اقدامات کو دارو خان اچکزہی صدر پاکستان فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سراہا۔ انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیںاس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*