ملک میں پانی کے تحفظ اور ضیاع کو روکنے کیلئے اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز اور واٹر ایڈ پاکستان کے درمیان معاہدہ!

کراچی(کامرس ڈیسک) اینگرو پو لیمر اینڈ کیمیکلز نے حال ہی میں واٹرایڈ پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں صاف پانی اور حفظانِ صحت کے شعبے میں مشترکہ طور پر ممکنہ مواقعوں کی تلاش اور منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کیلئے فریقین کے مابین ایک ایسا طویل المدّتی تعاون قائم کرنا ہے جو پانی کے تحفظ اور شہریوں کی صحت کی بہتری میںکردار ادا کرسکے۔معاہدے پراینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ مظہر حسنینی اور واٹر ایڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرصدیق خان نے دستخط کئے۔اس معاہدے کے تحت اینگرو پولیمر اور واٹر ایڈ پاکستان جدید تیکنیکس کے ذریعہ پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز میں اجتماعی شعور اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں گے اور اس مقصد کیلئے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کو آن بورڈ لایا جائے گا۔معاہدے میں بارش کے پانی کی کٹائی اور زمینی پانی کے ریچارج پروگراموں کے فروغ اور ان پر عمل درآمد بھی شامل ہے۔اس موقع پراینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران انور نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان جیسے آبی تناﺅ والے ملک کیلئے پانی کا تحفظ نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ ملک کی بقاءکا مسئلہ ہے۔بطور ایک ذمہ دار کمپنی اینگرو پولیمر اس ہنگامی صورتِ حال کی اہمیت کو سمجھتی ہے اور پورے ملک میں WASHڈومین میں مختلف حل تیار کرنے اور اسے فروغ دینے پر کام کررہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*