ملک ریاض سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی برآمدگی کابینہ اجلاس میں موضوع بحث

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض کے اہلِ خانہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی برآمدگی اور اسے پاکستان کے حوالے کرنے کا معاملہ زیر بحث رہا۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے ذرائع نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وزیراعظم سیکریٹریٹ کے عہدیدار اور دیگر وزرا کمرہ اجلاس سے باہر چلے گئے تو وزیراعظم عمران خان نے مذکورہ معاملے پر کابینہ کے کچھ اراکین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس سلسلے میں وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ایسسٹس ریکوری یونٹ (اے آر یو) تصفیے کے تحت 19 کروڑ پاؤنڈز (تقریباً 25 کروڑ ڈالر) واپس لانے میں معاونت فراہم کرے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*