مشرق وسطیٰ میں مظاہروں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے، پومپیو

Mike Pompeo

واشنگٹن(م ڈ)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں مظاہروں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔ عراق ، لبنان اور ایران میں ہونے والے مظاہروں میں ایرانی مذہبی نظام کی مخالفت کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی اور دیگر جگہوں پر ہونے والے مظاہروں کے پیچھے مقامی اسباب بھی ہیں تاہم ان مظاہرین کو مشتعل کرنے میں ایران کا ہاتھ ہے۔پومپیو نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ لوگ آزادی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عراق میں ایرانی مداخلت کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز نے درجنوں افراد کو ہلاک کیا۔یونیورسٹی آف لوئز ول ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ حزب اللہ اور ایرانی مذہبی عناصر کوان کی حکومت سے نکالنا چاہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*