شام ، باغیوں کے زیر قبضہ شمالی شہر پر فضائی حملے،10افراد ہلاک

دمشق (م ڈ)شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی صوبہ ادلب میں واقع شہر معری النعمان پر ایک فضائی حملے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ معری النعمان میں واقع ایک مارکیٹ کو اس فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ۔ باغی گروپوں کے زیر قبضہ شام کے شمال مغربی علاقوں میں جنگی کارروائیوں کی رپورٹنگ کرنے والے حلب میڈیا مرکز نے بھی اس فضائی حملے میں دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ دس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ۔حزب اختلاف کے رضاکاروں پر مشتمل شامی شہری دفاع المعروف سفید ہیلمٹ تنظیم نے کہا کہ فضائی بمباری میں دو خواتین سمیت نو شہری مارے گئے اور دو بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے ۔اس تنظیم نے اپنے فیس ب±ک صفحے پر اطلاع دی کہ بمباری کے وقت بازار شہریوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا،اسی لیے اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*