سام سنگ کا اپنے گلیکسی فولڈ موبائل نیٹ ورک 30 ملکوں تک توسیع دینے کا منصوبہ

سیﺅل(کامرس ڈیسک) جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ نے اپنے گلیکسی فولڈ موبائل کے نیٹ ورک کو برازیل، نیوزی لینڈ اور چلی سمیت مزید 30 ملکوں تک توسیع دینے کا منصوبہ بنایا ہے، اس کا نیٹ ورک پہلے ہی جنوبی کوریا، امریکہ، جاپان اور فرانس سمیت 29 ملکوں پر محیط ہے۔سام سنگ کی سرگرمیوں سے واقف صنعتی ذرائع کے مطابق کمپنی نے اپنے گلیکسی فولڈ نیٹ ورک کی توسیع کا منصوبہ اس کی توقع سے زیادہ طلب کے باعث بنایا ہے۔انھوں نے بتایا کہ سام سنگ کا گلیکسی فولڈ موبائل نیٹ ورک 29 ملکوں میں کام کررہا ہے جسے وہ فروری 2020 ء تک مزید 30 ملکوں تک توسیع دینے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے اس کے گلیکسی سیٹوں کی فروخت 5 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*