ایران میں مظاہروں کے دوران208 افراد جاں بحق ہوئے،ایمنسٹی

لندن (م ڈ)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاہے کہ حالیہ ایام میں ایران میں ہونےوالے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں کم سے کم 208 افراد ہلاک ہوئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں قائم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وسط نومبر کے دوران ایران میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہناتھا کہ اس کے مندوبین ایران میں ہلاکتوں کی اصل تعداد کا کھوج لگانے کے لیے معتبر معلومات جمع کررہے ہیں۔ایمنسٹی نے گذشتہ جمعہ کو ٹویٹر پر کہا تھا کہ ایران میں مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 161 تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے تخمینے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 143 بتائی گئی تھی۔ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں اچانک لوگ احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*