آج مواخذے کی کارروائی میں شرکت نہیں کروں گا ، ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن(م ڈ)یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلاءنے آج(بدھ کے روز) ایوان نمائندگان میں ہونے والی مواخذے کی کارروائی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے مشیر پیٹ چیپولون نے ہاو¿س آف جوڈیشیئری کمیٹی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا کہ مواخذہ کرنے والی کمیٹی پراعتماد نہ ہونے اور انصاف کی توقع نہ ہونے کے باعث نہ تو صدر ٹرمپ اور نہ ہی ان کے وکلاءسماعت میں شریک ہوں گے۔خط میں مزید کہا گیا کہ بدھ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت کیلیے وائٹ ہاوس کو سماعت کی تیاری کرنے کے لیے مناسب وقت نہیں دیا گیا، گواہوں سے متعلق بھی درکار معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب کہ جمعے تک سماعت کی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز ہونے والی سماعت میں صدر ٹرمپ اور یوکرین کے صدر کے درمیان ہونے والی گفتگو پر کارروائی ہوگی، صدر ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اہلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ اس گفتگو میں صدر ٹرمپ نے صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباو ڈالا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*