پٹر ولیم مصنو عات میں معمو لی کمی کا اعلان

وفا قی حکومت نے پٹر ولیم مصنو عا ت میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پٹر ول 25 پیسے ،ہا ئی سپیڈ ڈیزل2 روپے 40 پیسے ،لا ئٹ ڈ یز ل 2 رو پے 90 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کا نو ٹیفکیشن کے بعد اطلا ق ہو گیا۔
وفا قی حکومت کی جا نب سے پٹر و لیم مصنو عا ت میں مذکو رہ کمی اونٹ کے منہ میں ز یر ے کے متر ادف ہے کیونکہ اس وقت ملک میںپٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتیں بہت ہی زیا دہ ہے اس کے با و جو د حکومت نے انتہا ئی کمی کر کے
بلا شبہ عوا م کا مذ اق اڑ ا یا ہے پٹر ولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ سے اشیا ءضرورت بہت مہنگی ہو گئی ہیں جو ایک غر یب آدمی کی خر ید سے با ہر ہو تی جا رہی ہے اس کی معا شی حالت اتنی خر اب ہو گئی ہے کہ وہ دو وقت کی رو ٹی کے حصول کے لیے
پر یشا ن ہے لیکن افسو س کی با ت یہ ہے کہ حکومت عوام کی اس
شد ید مشکل کو حل کرنے کی بجا ئے اس میں مز ید اضافہ کر رہی ہے موجو دہ وفا قی حکومت نے اقتد ار میں آتے ہی پٹر ولیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں متعد د با ر ہو شر با ءاضا فہ کیا ہے
حا لانکہ اس نے اقتد ار میں آ نے سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے بڑ ے وعد ے اور دعو ے کئے تھے مگر یہ سب بے سود
ثا بت ہو رہا ہے ریلیف دینا تو دور کی بات ہے عوام کو شد ید مشکلا ت میں مبتلا کر دیا ہے آئے روز پٹر ولیم مصنوعات کے سا تھ سا تھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور یہی وہ بنیا دی اشیا ءہیں جو رو ز مر ہ کی زند گی کا حصہ ہیں ان میں اضا فہ کرنے سے مہنگائی بہت زیا دہ ہو تی ہے اور جس سے ایک غر یب آدمی بر اہ راست متا ثر ہو تا ہے کیونکہ اس کی آ مد نی محد و د ہو تی ہے ا س میں کوئی خا طر خواہ اضا فہ نہیں ہو ا لیکن اس کے مقا بلے میں مہنگائی میں بہت زیا دہ اضافہ ہو ا ہے جو کئی گنا ہے اور یہ کم ہونے کی بجا ئے بڑ ھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کی معا شی حا لت خر اب ہو رہی ہے۔
اس لیے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو عوام کی بنیا دی اشیا ءضرورت خصو صاً پٹر ولیم مصنو عات ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فو ری طو ر پر کمی کرنے کے اقد اما ت کر کے عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف دے اپنے کئے گئے وعد و ں اور دعو ﺅ ں کو پو را کر نا چا ہیئے عوام کا ہر قسم کا خیا ل رکھناجو حکومت کی اولین تر جیح ہے جسے اس کو ہر صورت پو را کرنا چا ہیئے حکومت کو ملک کی خر اب معا شی صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لیے مہنگائی کرنے کی بجا ئے دیگر ذ را ئع جن میں سب سے اہم ملک سے لو ٹی گئی رقم کا و اپس لا نا
شا مل ہے کو تر جیح دینی چا ہیئے جس کا وز یر اعظم عمر ان خان نے اقتد ار میں آنے سے پہلے اور اب بعد میں بھی متعد د با ر وعد ہ کیا ہے حکومت کے اس اقد ام سے عوا م کو ریلیف میسر ہو سکے گا اور وہ اپنی زند گی خو شحال طر یقے سے بسر کر سکیں گے۔
امید ہے کہ مو جو دہ وفا قی حکومت اس سلسلے میں احسن
اقد امات کر تے ہوئے عوام کی معاشی حا لت در ست کرنے کیلئے احسن اقد امات اٹھا ئے گی جوکہ انتہا ئی نا گز یر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*