حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی،مشیر خزانہ

اسلام آباد (آئی این پی)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کا آﺅٹ لک مثبت اور مستحکم قرار دینا موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات ایجنڈا پر اعتماد کااظہار ہے، پاکستان کی پائیدار ترقی کےلئے ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں۔ پیر کو موڈیز کی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آﺅٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کردیا ہے جبکہ موڈیزنے کریڈٹ ریٹنگ کی جی تھری کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی آﺅٹ لک میں بہتری حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر گامزن رہے گی جبکہ تیز تر پائیدار اور یکساں معاشی ترقی کو مضبوط بنیاد پر استوار کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*