ا نٹرسروسز ہم آہنگی آپریشنل کامیابیوں کےلئے انتہائی اہم ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی/سرگودھا (آئی این پی ) آرمی چیف اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے ٹریننگ اور آپریشنز کے دوران سروسز کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے اور انہیں وسعت دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے جبکہ چیف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے پروفیشنلزم اور فورس کی قوم کےلئے نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ا انٹرسروسز ہم آہنگی آپریشنل کامیابیوں کےلئے انتہائی اہم ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا ،ایئر چیف کے پاس مصحف بیس کی کمان ہے ،مصحف بیس اور اس کے سکوارڈنزنے فضائی جنگ میں کئی اہم جرات مندانہ کارنامے سرانجام د یئے اور اس کی صلاحیت مہارتوں اور روایات پر سب کو فخر ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو سکوارڈنز میں سے ایک سکارڈن پر لے جایا گیا جہاں ایک ایف16طیارے پر آرمی چیف نے فلائنگ کی جبکہ دوسرے پر چیف آف ایئر سٹاف سوار ہوئے ۔دونوں لڑاکا طیاروں نے لڑائی کی کارروائی کے علامتی مشن میں حصہ لیا ، اس مشن کے بعد چیف آف آرمی سٹاف نے سکوارڈن کے فائٹر پائلٹ سے ملاقات کی اور پی اے ایف کے پروفیشنلزم اور فورس کی قوم کےلئے نمایاں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے چیف آف ایئر سٹاف کی ویژنری قیادت پر شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ انٹرسروسز ہم آہنگی آپریشنل کامیابیوں کےلئے انتہائی اہم ہے جبکہ اس موقع پر چیف آف ایئر سٹاف نے آرمی چیف کا بیس کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس دوران دونوں نے ٹریننگ اور آپریشنز کے دوران سروسز کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے اور بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*