ادلب میں شامی فوج اور مسلح گروپوں مابین خونریز لڑائی، 70 ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس(م ڈ)شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب میں اسدی فوج اور باغی گروپوں کے درمیان گذشتہ دو روز میں جھڑپوں میں 70 افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ادلب میں اگست میں روس کی ثالثی میں جنگ بندی کے سمجھوتے کے بعد یہ خونریز لڑائی ہے اور مہلوکین میں متحارب فورسز کے جنگجو شامل ہیں۔صوبہ ادلب میں واقع شہر معری النعمان کے بعض علاقوں میں لڑاکا جیٹ نے انتہا پسندوں اور ان کے اتحادی جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری کی جس کے بعد وہاں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے تھے۔شامی باغیوں نے ان علاقوں پر حال ہی میں قبضہ کیا تھا اور وہاں سے اسدی فوج کو ماربھگایا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*