آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش، قوم افسردہ ، امام الحق میدان میںقہقہے لگاتے رہے،سوشل میڈیا پر شدید تنقید

Imam ul Haq

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 48رنز سے شکست دے کر گرین شرٹس کے خلاف اپنی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں لگاتار پانچواں کلین سوئپ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بدترین ریکارڈ پاکستانی ٹیم کے نام کردیا ہے،جس پر کرکٹ شائقین انتہائی افسردہ ہیں تاہم اوپننگ بلے باز امام الحق کی میچ ہارنے کے بعد گراونڈ میں ایسی حرکت کرتے ہوئے ویڈیو اور تصویر وائرل ہو گئی ہے جس نے پاکستانیوں کو افسوس کیساتھ ساتھ غصے میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام الحق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر کے ساتھ محو گفتگو ہیں اور قہقہے بھی لگا رہے ہیں جس پر پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ یہ بڑی شرم کی بات ہے، اتنی بری کارکردگی اور ہار کے باوجود اسی گرانڈ میں مسکراتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ کروڑوں پاکستانی اس ہار پر غمزدہ ہیں لیکن بڑی ہمت کی بات ہے کہ آپ خوش ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*