ہر انسان کورب سے ہدایت مانگنی چاہیے اور وہ کسی وقت بھی ہدایت دے سکتا ہے ‘ نور

لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ نور نے کہا ہے کہ کسی کی ذات پر تنقید کرنے سے پہلے ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، شوبز سمیت دیگر شعبوں میں خواتین کے سکینڈلزکو زیادہ اچھالا جاتا ہے جبکہ مردوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔ ایک انٹر ویو میں نور نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں دوہرا معیار سرائیت کر چکا ہے جو منفی رجحان ہے اور اسے ہم کوئی برائی نہیں سمجھتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو اپنے رب سے ہدایت مانگنی چاہیے اور وہ ذات کسی وقت بھی ہدایت دے سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین میں دوسرے کے عیبوں پر پردہ ڈالنے کا حکم ہے لیکن ہم جب تک دوسرے کی خامیاں تلاش کر کے انہیں ہر جگہ پھیلا نہ لیں ہمیں سکون ہی نہیں ملتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*