کھلاڑیوں نے پی سی بی کے فٹنس کیمپ پر سوالیہ نشان لگا دیئے،صرف2کرکٹرز شریک

PCB

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا کرکٹرز فٹنس کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے تاہم کئی کھلاڑی اس میں شریک ہی نہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد کررکھا ہے تاہم اب تک اس کیمپ میں کئی اہم کھلاڑیوں نے رپورٹ ہی نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق عماد وسیم عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کردیاہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد عرفان نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے تاہم محمد عامر صرف دو دن کے لیے دستیاب ہیں، انہیں بھی 20نومبر کو عمرہ کے لیے روانہ ہونا ہے اور دونوں پیسرز پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں، اس کیمپ میں فزیکل ٹریننگ،رننگ،جم ورک اور دوسری جسمانی مشقوں کے ذریعے فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش جاری ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر وہاب ریاض، شعیب ملک اور آصف علی جنوبی افریقا میں جاری لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ شاداب خان، فخرزمان،عثمان قادر کو قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی وجہ سے اس کیمپ سے استثیٰ قرار دیا گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*