نواز شریف علاج کیلئے ایئر ایمبولینس میں لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد قطر ایئرویز کی ایئر ایمبولینس میں سوار ہو کر لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل سے اپنے بھائی شہباز شریف، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے۔ان کے ایئر پورٹ پہنچنے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، ترجمان مریم اورنگزیب، سیکریٹری احسن اقبال اور دیگر رہنما پہلے سے ہی ایئر پورٹ پر موجود تھے۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ضمانت کی مدت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد آج بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*