نواز شریف کے بیرون ملک جانےکا مطلب کروڑوں پاکستانی محفوظ نہیں؟ محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل روانڈر محمد حفیظ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا ہے کیا 20 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں ہے۔سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ آل رانڈر محمد حفیظ نے بھی نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک اجازت ملنے کے بعد پاکستان میں صحت اور اسپتالوں کی انتہائی خراب صورتحال اور ڈاکٹرز کی کمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بالآخر علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی یہ خبرسن کر اچھا لگا۔ماہر ڈاکٹرز کے بورڈ اور اعلی ترین میڈیکل پینل نے فیصلہ کیا کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہے کیا ہماری عدالتوں نے پاکستان میں طبی سہولیات کی کمی کا اعتراف کیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم 200ملین (20 کروڑ)عوام پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں؟ میں صرف پوچھ رہاہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*