قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں پر ڈین جونز کا سوالیہ نشان

سڈنی(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کی تیاریوں پر کئی سوالات اٹھا دیے۔تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز نے اپنے کالم میں لکھا کہ گرین کیپس نے جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، کیا ایک 3 اور ایک 2 روزہ پریکٹس میچ کھیلنا مشکل سیریز کی تیاریوں کے لیے کافی ہوگا؟انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے کم از کم طویل فارمیٹ کے 3میچز درکار ہوتے ہیں، پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں پریکٹس کی کمی محسوس ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹر کا اپنے کالم میں کہنا تھا کہ گرین کیپس نے رواں سال جنوری کے بعد کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا جس کے باعث انہیں میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، برسبین اور ایڈیلیڈ کی پچز پر بانس پرتھ سے بہت مختلف ہوگا، پاکستان کے ناتجربہ کار پیسرز کو کنڈیشنز سے ہم آہنگی میں پریشانی ہوگی۔ڈین جونز کا مزید کہنا تھا کہ ایشین کرکٹرز کو مقامی ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*