نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے, مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس منگل کی صبح پہنچے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیرائڈ کی ہائی ڈوز ز دینے کا عمل جاری ہے تاکہ پلیٹلیٹس کی مقدار سفر کے قابل ہو سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے محمد نواز شریف کا آج صبح پھر تفصیلی معائنہ کیا ہےدوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 48 گھنٹے کے دوران علاج کے لیے لندن روانہ ہوجائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*