این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ جاری

بلوچستان, بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پچیس جولائی 2018 کے عام انتخابات میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی کامیابی کو حلقے کے ایک آزاد امیدوار طارق محمود کھیتران نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 259 ڈیرہ بگٹی کوہلو سے جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے 22 ہزار787 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ آزاد امیدوار میر طارق محمود کھیتران 21ہزار 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیرہ بگٹی میں این اے 259کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، پولنگ کاعمل آج صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجےتک جاری رہےگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*