چینی کمپنی نے زراعت کیلئے نیا ڈرون متعارف کرادیا

china

شنزن(م ڈ)چین کے جنوبی شہرشنزن میں ڈرون تیار کرنے والی کمپنی ڈی جے آئی نے زراعت کیلئے ایک نیا ڈرون متعارف کرادیا ہے۔جس میں ٹی 20 زرعی ڈرون ہمہ جہتی رکاوٹیں عبور کرنے والا ریڈار نصب ہے۔جو کھیتوں میں رکاوٹوں کی شناخت میں اسے مدد دیتا ہے،اورجو مقررہ بلندیپر کام کرتا ہے،یہ محیطی روشنی اور نائٹ سرچ لائٹ کے ذریعے گردوغبارجسی رکاوٹوں پربھی اپنے امیج مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے قابو پاسکتا ہے،ڈرون ایک گھنٹے میں12ہیکٹر رقبے پر کام کرسکتا ہے،جو ایک کسان کے مقابلے میں20فیصد زیادہ ہے۔ڈی جی آئی ایگریکلچر سیل ڈائریکٹر چین تھاﺅ نے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال ڈی جی آئی نے چین کی زرعی مارکیٹ میں30ہزار سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں اور کئی نوجوان اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے گھر واپس آئے ہیں۔ڈی جی آئی کی زرعی مصنوعات جاپان ،جمہوریہ کوریا ،جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں بہتر کارکردگی دیکھا رہی ہیں جبکہ کمپنی مزید توسیع کیلئے منصوبہ بندی کررہی ہے۔ڈرون اینالسٹ کمپنی سکائی لاجک ریسرچ کے مطابق چینی ڈرون تیار کرنے والوں کا دنیا کی 70فیصد زیادہ سے شہری ڈرون مارکیٹ میں حصہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*