پاکستان اور بلوچستان کے بغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ

کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے کسی کو اپنے مفادات کے لئے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،بلوچستان کے محب وطن نوجوانوں نے دشمن کی انہیں ورغلانے کی سازش کو ناکام بنادیا ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کی مدد سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان یو نیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنس کا اولمپیاڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز انجینئر احمد فاروق بازئی، مختلف جامعات کے وائس چانسلر سمیت طلباءو طالبات، استاتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی ، کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن نوجوانوں کو مثبت راہ پر گامزن دیکھنا باعث خوشی و اطمےنان ہے ، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے ذاتی مفاد کے لئے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے بارے میں کسی کو سوچنے کی ہمت نہیں کرنی چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کی مدد سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کریں گی ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کے بغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں ہے، ہمارے طلباءاور نوجوان آنے والے دور کے معمار ہیں ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے کہا کہ پاکستانی ایک قوم اور متحد ہیں ، صوبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںبیوٹمز تعلیم کے ساتھ ساتھ صوبے کے ہنر مند و ہونہا ر طلبا کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے ہمیں ہنر کے ساتھ ساتھ عزم کی ضرورت ہے تا کہ ترقی کی راہیں مزید ہموار ہو سکیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر فیصل کاکڑ نے کہا کہ بیوٹمز اولمپیاڈ کے دوران 27مختلف کھیلوں اور دیگر مقابلوں میں 2600کھلاڑیوں نے حصہ لیا بیوٹمز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اسکے 8 طلباءعالمی سطح پر مارشل آرٹس ،باکسنگ، ہاکی ، فٹبال اور تن سازی میں نمایاںکارکردگی دیکھا رہے ہیں ،اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ نے نمایاں کارکردگی دیکھا نے والے کھیلاڑیوں میں انعامات اور اولمپیاڈ کی فاتح فیکلٹی منیجمنٹ سائنس کو ٹرافی بھی دی،تقریب میں طلبا ءکی جانب سے قومی ہم آہنگی کی مناسبت سے ثقافتی شوبھی پیش کیا گیا ،کمانڈر سدرن کمانڈ نے بہترین کارکردگی دیکھانے والے اتھلیٹس کے لئے ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*