پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید13ارب51کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35700 کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید13ارب51کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت10.76فیصدکم جبکہ52.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ سبب جمعرات کو کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 35460پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام ،سیمنٹ ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی ،جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 35829پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاﺅ کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس105.19پوائنٹس اضافے سے35758.52پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے155کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿میں اضافہ،191کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں13ارب51کروڑ65لاکھ1ہزار503روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب33ارب26 کروڑ 18 لاکھ98ہزار154روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر26کروڑ59لاکھ66ہزار53شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت3کروڑ20لاکھ 96ہزار 443 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاو¿ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت107.00روپے اضافے سے2500.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت78.39روپے اضافے سے1646.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت229.00روپے کمی سے6550.00روپے اورفلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت129.00روپے کمی سے2451.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں4کروڑ58لاکھ14ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے1.70روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ67لاکھ16ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے کمی سے20.05روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس39.91پوائنٹس اضافے سے16646.39پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس42.23پوائنٹس اضافے سے58434.98پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس65.73پوائنٹس اضافے سے25616.92پوائنٹس پربندہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*