ملک کی اعلیٰ قیادت کےساتھ حکومتی رویہ انتہائی گراہواہے، مولانا فضل الرحمان

اسلا م آباد (آئی این پی) جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعاگوہوں کہ اللہ تعالی آصف زرداری کوصحت عطافرمائے، ملک کی ٹاپ لیڈرشپ کےساتھ حکومتی رویہ انتہائی گراہواہے، جوملک چلانے کے سلیقے جانتا ہے ان کوجیل میں ڈال دیاگیا ہے ، نااہل شخص کو عوام پر مسلط کردیاگیاہے ،بنیادی طورپرسیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائزعمل ہے، نااہلوں کوحکومت عطاکردی گئی توملک کیسے چلے گا؟ ۔ جمعرات کوجمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں سابق صدرآصف زرداری کےلئے دعاگوہوں ، اللہ تعالی انہیں کوصحت عطافرمائے، ملک کی ٹاپ لیڈرشپ کےساتھ حکومتی رویہ انتہائی گراہواہے، جوملک چلانے کے سلیقے جانتا ہے ان کوجیل میں ڈال دیاگیا ہے ، نااہل کو عوام پر مسلط کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طورپرسیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائزعمل ہے، نااہلوں کوحکومت عطاکردی گئی توملک کیسے چلے گا؟ ملک پرقابض افرادپتھردل لوگ ہیں،سیاسی قیادت پرجبرروارکھے ہوئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*