مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج بچیوں کی عصمت دری میں ملوث ،گھر ہی مدفن بننے لگے،وویمن انڈیا موومنٹ

جے پور(م ڈ)بھارتی صوبہ راجستھان میں ویمن انڈیا موومنٹ نے بھارت سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوری ہٹایا جائے ، کشمیری عوام گھروں میں مقید ہو کر رہ گئی ہے، کشمیری لوگ اپنے پیاروں کی تدفین گھروں میں ہی کرنے پر مجبور ہیں،بھارتی فوج معصوم بچیوں کی عصمت دری میں ملوث ہے،بھارتی میڈیا حقائق کی پردہ پوشی نہ کرے ورنہ مستقبل میں صحافی حضرات اپنے بچوں کو منہ نہیں دکھا پائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ‘ویمن انڈیا مومنٹ’ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گےا جس میں ویمن انڈیا مومنٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹا کر وہاں حالات بہتر کیے جائیں۔ تنظیم کی ایک رکن نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو ان کے گھروں میں قید کر دیا گےا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد سے جلد آزاد کیا جائے۔تنظیم کے اعلیٰ ذمہ داروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*