رابی پیرزادہ کی اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست

لاہور (شوبز ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے کی درخواست دے دی۔ درخواست میں رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان کی تصویروں اور ویڈیوز کے باعث انہیں اور ان کی فیملی کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر موجود ان کی تصویریں اور ویڈیوز فوری طور پر ہٹائی جائیں اور ان کے لنکس ختم کیے جائیں۔ درخواست میں رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا موبائل فون کمپنی کو واپس کیا تھا، جس میں موجود تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئیں۔ گلوکارہ نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کی تصویروں کے لنکس فوری ختم کیے جائیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*