بجلی کے نر خو ں میں اضافہ

ملک میں تیز ی سے بڑ ھتی ہوئی مہنگائی میںایک اور قدم نیپرا نے بجلی کے نر خو ں میں 2 روپے 37 پیسے
فی یونٹ اضا فہ کر دیا اس طرح© صارفین پر33 ارب روپے کا اضافی بو جھ پڑ ے گا ۔
بجلی کی قیمتو ں میں مسلسل اضافہ قا بل مذمت اقد ام ہے جب سے مو جو دہ حکومت بر سر اقتدار آئی ہے اب تک بجلی کی قیمتو ں میں کئی با ر اضافہ کیا جا چکا ہے اس طر ح اب بل کی ادائیگی ایک غر یب آدمی کے بس سے با ہر ہو تی جا رہی ہے کیونکہ بجلی ایک ایسی بنیا دی شے ہے جس کا استعما ل غریب آدمی بھی کرتا ہے کیونکہ یہ اس کی بھی ضرورت ہے مگر مو جو دہ حکومت نے جس تیز ی سے بجلی کے نر خوں میں اضا فے کی ریس لگا ئی ہو ئی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ غر یب عوام کو اس بات پر مجبو ر کر دے گی کہ وہ دو با رہ چر ا غ
(لا لٹین)کے دو ر میں چلے جائیں جس کا کوئی زیا دہ خر چہ نہیں ہو تا کیونکہ بجلی کے نر خو ں میں ہوشر با ءاضافہ سے ایک غر یب آدمی کا ما ہانہ بجٹ بر ی طر ح متا ثر ہو رہا ہے اس کی آمد نی محد ود ہو تی ہے جو اس کے رو ز مر ہ اخراجا ت کے لیے بمشکل پور ی ہوتی ہے لیکن اب بجلی کی مسلسل بڑ ھتی ہوئی قیمتو ں کی صورت میں آنے والے بھا ری بھر کم بل کی ادا ئیگی اس کیلئے نا ممکن ہو تی جا رہی ہے۔
بجلی کی مو جو دہ جو قیمتیں بڑ ھا ئی گئی ہیں اس کا اطلا ق کے الیکٹرک کے صا رفین پر نہیں ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کے دیگر علاقوں کے صارفین کے سا تھ بہت بڑی زیا دتی کے متر اد ف اقد ام ہے کہ ایک ہی ملک میں بجلی کے دو دو نر خ چل رہے ہیں جو بلا شبہ عوا م کے سا تھ امتیا ز ی سلو ک ہے اگر واپڈا کو بجلی کے نر خ بڑھانے ضروری ہیں تو پھر کے الیکٹر ک اس سے مستثنیٰ کیوں ہے؟اس امتیا زی سلو ک پر عوام وا پڈا سے
سو ال کر رہی ہے کہ اس نے صارفین سے ایک جیسا سلو ک کیو ں بر قر ار نہیں رکھا ہوا۔
بجلی کی بڑ ھتی ہوئی قیمتو ں پر کنٹرول کرنا ضروری ہے نیپر ا کو غر یب عوام کی حالت پر رحم کر تے ہوئے اس دو ڑ کو روکنے کے اقد اما ت کرنے چاہئیں اور بجلی کو آسان طر یقے سے پید ا کر کے عوام کو سستی فر اہم کر نی چا ہیئے کیونکہ بجلی گیس اور پٹر ولیم مصنوعات سے بنائی جا تی ہے جو وا پڈا کو مہنگی پڑتی ہے اس لیے وہ عوام سے ان کی زیا دہ قیمت وصول کر تی ہے اگر یہی بجلی کوئلے سے پید ا کی جائے تو یہ بڑی سستی بنے گی اس طرح عوا م کو بھی ریلیف ملے گااس لیے حکومت کو اس جا نب خصو صی تو جہ دینی چا ہیئے اور عوام کو مہنگائی سے نجا ت دینے کے اقد امات کرنے چاہئیں جو کہ عوام کا حق اور حکومت کا
فر ض ہے بلکہ حکومت نے اقتد ار میں آنے سے پہلے اور بعد میں بھی کئی با ر عوا م کو ریلیف دینے کے و عد ے اور دعوے کئے ہیں لیکن وہ فی الحال اس پر عمل در آمد کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے جو کہ اس کے اپنے مفا د میں ٹھیک نہیں ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*