انسانیت اور پسماندہ طبقوں کی مذمت تمام انسانوں کا مشترکہ مقصد ہے ، صدر مملکت

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانیت اور پسماندہ طبقوں کی مذمت تمام انسانوں کا مشترکہ مقصد ہے جبکہ پاکستانی عوام رفاہی اور خدمت انسانیت میں ہمیشہ آگے آگے رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود مشترکہ مقصد ہے جبکہ پاکستانی عوام رفاہی کاموں میں ہمیشہ آگے رہے ہیں، 2005کے تباہ کن زلزلے میں جس طرح عام پاکستانیوں نے متاثرین کی مدد کی وہ قابل فخر ہے، تباہ کن زلزلے نے کراچی سے خیبر تک سب کو ایک قوم بنا دیا تھا۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی مخیر حضرات نے مختلف رفاہی ادارے اور ہسپتال بنائے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*