ابھی تک کسی اچھی فلم میں کام کیا ہی نہیں ، عائشہ عمر

کراچی(شوبز ڈیسک) ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری صحیح ڈگر پر چل نکلی ہے اب یہاں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔وائس آف امریکا کو دئیے گئے انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اب صحیح راہ پر چل پڑی ہے۔ اپنی سب سے پسندیدہ فلم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ “سب سے اچھی فلم تو ابھی بنی ہی نہیں، لیکن جلد بنے گی۔”عائشہ عمر کافی عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں جس کے بعد وہ اب ایک بار پھر فلمی اسکرین پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔ ان کی نئی فلم “کاف کنگنا” 25 اکتوبر کو ریلیز ہو چکی ہے جب کہ کچھ مزید فلمیں بھی جلد ریلیز ہونے والی ہیں۔فلمی پردے سے دو سال تک غیر حاضر رہنے سے متعلق عائشہ عمر نے بتایا کہ دو سال پہلے میں نے سوچا کہ “یہ جوانی پھر نہیں آنی” تو کیوں نہ دنیا ہی دیکھ لی جائے۔ اس لیے دنیا گھومنے نکل پڑی اور پچھلے دو سالوں میں بہت سی جگہوں کا سفر کیا۔عائشہ عمر کے بقول اس عرصے کے دوران انہوں نے تین فلموں میں بھی کام کیا ہے جن میں سے ایک “کاف کنگنا” ریلیز ہو چکی ہے جب کہ “رہبرا” پر دوبارہ کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*